کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: افطاری کا وقت
حدیث نمبر: 869
- " كان إذا كان صائما أمر رجلا فأوفى على نشز، فإذا قال: قد غابت الشمس أفطر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب آپ روزے دار ہوتے تو ایک آدمی کو حکم دیتے ، وہ اونچی جگہ پر چڑھ جاتا ، جب وہ کہتا کہ سورج غروب ہو گیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطاری کرتے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الصيام والقيام / حدیث: 869
حدیث نمبر: 870
- " كان لا يصلي المغرب وهو صائم حتى يفطر، ولو على شربة من ماء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے دار ہوتے تو نماز مغرب پڑھنے سے پہلے افطاری کرتے ، اگرچہ وہ پانی کا ایک گھونٹ ہوتا ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الصيام والقيام / حدیث: 870