کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: ایام بیض کے روزے
حدیث نمبر: 855
- " كان لا يفطر أيام البيض في حضر ولا سفر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سفر ہوتا یا حضر ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایام بیض کے روزے ترک نہیں کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الصيام والقيام / حدیث: 855
حدیث نمبر: 856
- " إن كنت صائما فصم أيام الغر. يعني الأيام البيض ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ایک بدو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بھونا ہوا خرگوش اور اس کے ساتھ اس کا سالن بھی لے کر آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکے رہے اور نہ کھایا اور صحابہ کرام بھی رک گئے اور کچھ نہ کھایا اور بدو خود بھی رکا رہا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو کیوں نہیں کھا رہا؟ اس نے کہا: ، میں ہر ماہ کو تین روزے رکھتا ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر تم نے روزے رکھنے ہیں تو چمک والے (یعنی چاندنی راتوں والے ) دنوں کا روزہ رکھا کرو ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ایام بیض تھے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الصيام والقيام / حدیث: 856