کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: فرضی روزہ توڑنا کیسا ہے؟ کیا نفلی روزہ توڑنے کا قضا ہے؟
حدیث نمبر: 850
- " إن كان قضاء من رمضان فاقضي يوما مكانه، وإن كان تطوعا فإن شئت فاقضي، وإن شئت فلا تقضي ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، وہ کہتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی پیا اور (باقی ماندہ پانی) مجھے تھما دیا ، تاکہ میں پی لوں ، میں نے کہا: میں روزے دار بھی تھی ، لیکن یہ بات بھی ناپسند تھی کہ آپ کا جھوٹھا واپس کر دوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر یہ روزہ قضائے رمضان کا ہے تو پھر رکھ لینا اور اگر نفلی ہے تو (تیری مرضی ہے ) چاہے تو قضائی دے دینا اور چاہے تو قضائی نہ دینا ۔“