کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: شعبان کے روزے رکھنا
حدیث نمبر: 837
- " شعبان بين رجب ورمضان يغفل الناس عنه ترفع فيه أعمال العباد، فأحب أن لا يرفع عملي إلا وأنا صائم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ، سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ، امام نسائی نے ابوہریرہ کا نام ذکر نہیں کیا ، سیدنا اسامہ کہتے ہیں : میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ ایک مہینے میں بہت روزے رکھتے ہیں ، جبکہ دوسرے ماہ میں اتنے روزے نہیں رکھتے ، (کیا وجہ ہے )؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کون سا مہینہ؟“ میں نے کہا: شعبان ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’شعبان ، جو رجب اور رمضان کا درمیانی مہینہ ہے ، سے کئی لوگ غافل ہیں ۔ اس مہینے میں لوگوں کے اعمال (آسمانوں کی طرف) اٹھائے جاتے ہیں ، میں چاہتا ہے کہ میرا عمل اس حال میں اٹھایا جائے کہ میں روزے دار ہوں ۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! میں نے یہ بھی دیکھا کہ آپ سوموار اور جمعرات کا روزہ ترک نہیں کرتے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ان میں بھی بندوں کے اعمال اٹھائے جاتے ہیں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الصيام والقيام / حدیث: 837