کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: امام کو رکوع کی حالت میں پانے والا نمازی جماعت کے ساتھ کیسے ملے؟
حدیث نمبر: 532
- " إذا دخل أحدكم المسجد والناس ركوع، فليركع، حين يدخل ثم يدب راكعا حتى يدخل في الصف، فإن ذلك السنة ".
حافظ محفوظ احمد
عطا کہتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ کہتے ہوئے سنا : جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو اور لوگ رکوع کی حالت میں ہوں تو داخل ہوتے ہی (نماز شروع کر کے ) رکوع کر اور رکوع کی حالت میں آہستہ آہستہ چل کر صف میں داخل ہو جائے ، ایسا کرنا سنت ہے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 532
حدیث نمبر: 533
- " زادك الله حرصا، ولا تعد ".
حافظ محفوظ احمد
جب سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کی حالت میں تھے ، انہوں نے صف تک پہنچنے سے پہلے رکوع کر لیا اور چل کر صف میں داخل ہو گئے ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پوری کی تو فرمایا : ”تم میں سے کس نے صف سے پہلے رکوع کیا اور پھر چل کر صف میں داخل ہو گیا ؟“ ابوبکرہ نے کہا: میں نے ایسے کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تیری رغبت میں اضافہ کرے ، دوبارہ ایسے نہ کرنا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 533