کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: نماز دوسرے اعمال کے مقبول یا غیر مقبول ہونے کے لیے معیار ہے
حدیث نمبر: 474
- " أول ما يحاسب به العبد الصلاة، وأول ما يقضى بين الناس في الدماء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”قیامت والے دن (حقوق اللہ میں سے ) لوگوں کا سب سے پہلے نماز کا حساب ہو گا اور (حقوق العباد میں سے ) سب سے پہلے خون کے بارے میں فیصلہ ہو گا“ ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 474
حدیث نمبر: 475
- " أول ما يحاسب به العبد يوم القيامة الصلاة، فإن صلحت صلح له سائر عمله وإن فسدت فسد سائر عمله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”قیامت کے روز سب سے پہلے بندے کا نماز کے بارے میں محاسبہ کیا جائے گا ۔ اگر وہ درست ہوئی تو اس کے بقیہ اعمال بھی درست ہوں گے اور اگر ان میں خرابی آ گئی تو بقیہ اعمال میں بھی بگاڑ آ جائے گا“ ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 475