کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: جاہل کو کیسے تعلیم دی جائے؟
حدیث نمبر: 387
- " ما علمته إذ كان جاهلا، وأطعمته إذ كان ساغبا أو جائعا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عباد بن شرحبیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں قحط سالی میں مبتلا ہو گیا ، میں مدینہ کے باغوں میں سے کسی ایک باغ میں داخل ہوا ، ایک سٹے کو ملا اور اس سے دانے نکالے ۔ کچھ دانے کھا لیے اور کچھ کپڑے میں نے اٹھا لیے ، اتنے میں باغ کا مالک آ گیا ، اس نے مجھے مارا اور میرا کپڑا چھین لیا ۔ میں ( شکایت لے کر ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ( اور ساری بات بتائی ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( باغ کے اس مالک ) سے فرمایا : ” وہ جاہل تھا تو نے اسے تعلیم نہیں دی اور وہ بھوکا تھا تو نے اسے کھلایا نہیں ۔ “ پھر آپ نے اسے حکم دیا ، اس نے میرا کپڑا مجھے لوٹا دیا اور مجھے ایک یا نصف وسق کھانے کا بھی دیا ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / العلم والسنة والحديث النبوي / حدیث: 387
حدیث نمبر: 388
- " ما علمته إذ كان جاهلا، ولا أطعمته إذ كان ساغبا أو جائعا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عباد بن شرحبیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں قحط سالی میں مبتلا ہو گیا ، میں مدینہ کے باغوں میں سے کسی ایک باغ میں داخل ہوا ، ایک سٹے کو ملا اور اس سے دانے نکالے ۔ کچھ دانے کھا لیے اور کچھ کپڑے میں اٹھا لیے ، اتنے میں باغ کا مالک آ گیا ، اس نے مجھے مارا اور میرا کپڑا چھین لیا ۔ میں ( شکایت لے کر ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ( اور ساری بات بتائی ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( باغ کے اس مالک ) سے فرمایا : ” وہ جاہل تھا تو نے اسے تعلیم نہیں دی اور وہ بھوکا تھا تو نے اسے کھلایا نہیں ۔ “ پھر آپ نے اسے حکم دیا ، اس نے میرا کپڑا مجھے لوٹا دیا اور مجھے ایک یا نصف وسق کھانے کا بھی دیا ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / العلم والسنة والحديث النبوي / حدیث: 388