کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: جنت کے قریب اور جہنم سے دور کرنے والے اسباب کی وضاحت کر دی گئی ہے
حدیث نمبر: 386
- " ما بقي شيء يقرب من الجنة ويباعد من النار إلا وقد بين لكم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑا ، لیکن ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ) جب کوئی پرندہ فضا میں اپنے پر پھڑپھڑاتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے ہمارے لیے کوئی علم کی بات نکال لیتے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کوئی ایسا عمل باقی نہیں رہا ، جو جنت کے قریب اور جہنم سے دور کرتا ہے ، مگر تمہارے لیے اس کی وضاحت ہو چکی ہے ۔ “