کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: علم شرعی پر مبارکباد دینا
حدیث نمبر: 385
(ليهنك العلم أبا المنذر! والذي نفسي بيده؛ إن لها لسانا وشفتين تقدسان الملك عند ساق العرش. يعني: آية الكرسي) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کی کتاب میں کون سی آیت سب سے عظیم ہے ؟ “ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں ۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار سوال دہرایا ۔ ( بالآخر ) سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے کہا: آیۃ الکرسی ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ابوالمنذر ! یہ علم تجھے مبارک ہو ، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اس آیت کہ ایک زبان اور دو ہونٹ ہیں ، یہ عرش کے پائے کے پاس اس کی تقدیس بیان کرتی ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / العلم والسنة والحديث النبوي / حدیث: 385