حدیث نمبر: 381
- (إنّ من أَفْرَى الفِرَى أنْ يُرِيَ عَينيهِ في المنامِ ما لم تَرَيَا) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ آدمی خواب میں اپنی آنکھوں کو وہ کچھ دکھلائے جو ( درحقیقت ) انہوں نے دیکھا نہ ہو ۔ “
حدیث نمبر: 382
- " من كذب في حلمه، كلف يوم القيامة عقد شعيرة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے اپنے خواب میں جھوٹ بولا ، اسے یہ تکلیف دی جائے گی کہ وہ جو کو گرہ لگائے ۔ “