حدیث نمبر: 370
- " سلوا الله علما نافعا وتعوذوا بالله من علم لا ينفع ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالی سے ایسے علم کا سوال کرو ، جو فائدہ دینے والا ہو اور بے فائدہ علم سے اس کی پناہ طلب کرو ۔ “
حدیث نمبر: 371
- (كان يقولُ: اللهمَّ! انفعْني بما علَّمْتني، وعلِّمْنِي ما ينفعُني، وارزقْني عِلْماً تنفعُني به) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : ” اے اللہ ! جو تو نے مجھے سکھایا، اس کے ذریعے مجھے نفع دے اور مجھے وہ چیز سکھا دے ، جو میرے لیے فائدہ مند ہو اور مجھے ایسا علم عطا فرما کہ جس کے ذریعے تو مجھے نفع دے ۔ “