حدیث نمبر: 366
- " طوبى للغرباء، قيل: ومن الغرباء يا رسول الله؟ قال: ناس صالحون قليل في ناس سوء كثير من يعصيهم أكثر ممن يطيعهم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن ہم بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” غربا کے لیے خوشخبری ہے ۔ “ کہا: گیا : اے اللہ کے رسول ! غربا سے کون لوگ مراد ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ نیک لوگ جو برے لوگوں کی بہ نسبت کم ہوتے ہیں اور ان کی نافرمانی کرنے والے ، ان کی اطاعت کرنے والوں سے زیادہ ہوتے ہیں ۔ “