حدیث نمبر: 357
- " الخلق كلهم يصلون على معلم الخير حتى نينان البحر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ساری کی ساری مخلوق ( لوگوں کو ) خیر و بھلائی کی تعلیم دینے والے کے لیے رحمت کی دعا کرتی ہے ، حتی کہ سمندر کی مچھلیاں بھی ۔ “
حدیث نمبر: 358
- (مُعَلِّمُ الخَيْرِ يَسْتَغْفِرُ لهُ كُلُّ شيءٍ حتى الحيتانُ في البحارِ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سمندروں کی مچھلیوں سمیت ہر چیز خیر و بھلائی کی تعلیم دینے والے کے لیے بخشش طلب کرتی ہیں ۔ “