کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: ہجرت اور جہاد کے بغیر بھی اللہ تعالیٰ کی عبادت ممکن ہے، لیکن . . .
حدیث نمبر: 356
- (حيثما كنتُم، فأحسنتُم عبادة الله؛ فأبشروا بالجنة) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دیہاتی لوگوں کی ایک جماعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول ! اہل قرآن کا خیال ہے کہ جب تک ہجرت اور راہ خدا میں جہاد نہ کیا جائے ، اس وقت تک کوئی عمل فائدہ نہیں دیتا ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم جہاں کہیں بھی ہوئے ، اگر اچھے انداز میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہے، تو جنت کی وجہ سے خوش ہو جاؤ ۔ “