کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: غیر مسلموں کی زبانیں سیکھنی چاہئیں
حدیث نمبر: 350
- " تعلم كتاب اليهود، فإني لا آمنهم على كتابنا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا خارجہ بن زید اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں : جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو مجھے آپ کے پاس لایا گیا ، میں نے آپ کو کچھ چیزیں پڑھ کر سنائیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا : ” تم یہودیوں کا رسم الخط سیکھو ، کیونکہ میں اپنے خطوط کے سلسلے میں ان پر مطمئن نہیں ہوں ۔ “ ابھی تک پندرہ روز نہیں گزرے تھے کہ میں نے ان کا خط سیکھ لیا ۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ( خطوط ) لکھتا تھا اور ان کے خطوط آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھ کر سناتا تھا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / العلم والسنة والحديث النبوي / حدیث: 350