کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: جس علم کو پھیلایا نہ جائے اس کی مثال
حدیث نمبر: 346
ـ (مَثَلُ الذي يتعلَّمُ العِلْمَ ثمَّ لا يحدِّثُ به؛ كمَثَلِ الذي يكنِزُ الكنْزَ فلا ينفقُ منه) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو آدمی علم حاصل کرتا ہے ، لیکن اس کو (لوگوں کے سامنے ) بیان نہیں کرتا ، اس کی مثال اس شخص کی سی ہے ، جو خزانہ جمع کرتا رہتا ہے ، لیکن اس میں سے خرچ نہیں کرتا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / العلم والسنة والحديث النبوي / حدیث: 346