حدیث نمبر: 338
- (إنما مثلُ صاحب القرآن: كمثل صاحب الإبل المُعَقَّلَةِ؛ إن عاهد عليها أمسكها، وإن أطلقها ذهبت) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک صاحب قرآن کی مثال ، رسی سے بندھے ہوئے اونٹ کی طرح ہے ، اگر وہ اس اونٹ کا خیال رکھتا ہے تو اسے روکے رکھے گا اور اگر اسے کھول دیتا ہے تو وہ چلا جائے گا ۔“