کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنا سنگین جرم ہے
حدیث نمبر: 329
- " إن الذي يكذب علي يبنى له بيت في النار ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو مجھ پر جھوٹ بولتا ہے ، (یعنی میری طرف جھوٹی بات منسوب کرتا ہے ) ، اس کے لیے آگ میں ایک گھر بنا دیا جاتا ہے ۔“
حدیث نمبر: 330
- " إياكم وكثرة الحديث عني، من قال علي فلا يقولن إلا حقا أو صدقا، فمن قال علي ما لم أقل فليتبوأ مقعده من النار ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ”مجھ سے زیادہ احادیث بیان کرنے سے بچو ، جو بندہ میری طرف کوئی بات منسوب کرے تو وہ حق اور سچ کہے ، کیونکہ جس نے میری طرف وہ بات منسوب کی جو میں نے نہ کہی تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے ۔“