کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: وہ مجرم ہے جس کے سوال کی وجہ سے کوئی حلال چیز حرام ہو جائے
حدیث نمبر: 328
- (إنّ أعظم المسلمين [في المسلمين] جُرماً: من سأل عن شيءٍ لم يُحرَّم [ونقر عنه] ؛ فحُرِّم [على الناس] مِن أجلِ مسألتِه) .
حافظ محفوظ احمد
عامر بن سعد بن ابی وقاص اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مسلمانوں میں سب سے بڑا مجرم وہ ہے ، جس نے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ، جو حرام نہیں تھی ، لیکن اس نے اس کے بارے میں اتنی چھان بین کی کہ اس کے سوال کی وجہ سے اسے لوگوں پر حرام قرار دیا گیا ۔“