کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: صحابہ کا کہنا کہ فلاں عمل ”سنت“ ہے
حدیث نمبر: 324
- " أصبت السنة، قاله عمر لعقبة وقد مسح من الجمعة إلى الجمعة على خفيه وهو مسافر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : میں جمعہ کے روز شام سے مدینہ کی طرف روانہ ہوا ، (جب وہاں پہنچا تو) سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس گیا ۔ انہوں نے کہا: تم نے موزے کب پہنے تھے ؟ میں نے کہا: جمعہ کے روز ۔ انہوں نے پوچھا: کیا ان کو اتارا ہے ؟ میں نے کہا: نہیں ۔ انہوں نے کہا: تم نے سنت کی موافقت کی ہے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / العلم والسنة والحديث النبوي / حدیث: 324