کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اختلاف و افتراق کی پیش گوئی
حدیث نمبر: 323
- (قدِ اختلفتُم وأنا بين أظهُركم، وأنتُم بعدِي أشدُ اختلافاً) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن صیاد کے لئے لفظ ”دخان“ چھپایا ، پھر اس سے اس کے بارے میں سوال کیا ۔ اس نے لفظ ”دخ“ کہہ کر جواب دیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ذلیل ہو جا ، تو ہرگز اپنے درجے (اور حیثیت سے آگے نہیں بڑھ سکے گا ۔“ جب وہ چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اس نے کیا جواب دیا تھا ؟“ بعض نے کہا: اس نے لفظ ”دخ“ کہا ، جبکہ بعض نے کہا: کہ اس نے لفظ ”زخ“ کہا: ۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم میری موجودگی میں اختلاف میں پڑ گئے ہو اور میرے بعد بہت زیادہ اختلاف کرنے والے ہو گے ۔“