کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابکتاب اللہ اور اہل بیت معیار حق ہیں
حدیث نمبر: 320
- " يا أيها الناس! إني قد تركت فيكم ما إن أخذتم به لن تضلوا، كتاب الله وعترتي أهل بيتي ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دوران حج عرفہ والے دن دیکھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی ”قصوا“ پر سوار ہو خطاب کر رہے تھے ۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا : ”لوگو ! میں تم میں ایسی (دو) چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں کہ اگر تم نے ان کو تھامے رکھا تو کبھی بھی گمراہ نہیں ہو گے : ?? اللہ کی کتاب اور ② اپنی نسل یعنی اہل بیت ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / العلم والسنة والحديث النبوي / حدیث: 320