کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: حکم نبوی کی پیروی کی مثال
حدیث نمبر: 309
- (يا ضَمْرَةُ! أَتَرَى ثَوْبَيْكَ مَدْخلَيْكَ الجنةَ؟ فقال: لَئِنِ استغفرتَ لي يا رسول الله! لا أَقْعُدُ حتى أَنْزِعَهُما عَنّي. فقال النبي صلى الله عليه وسلم : اللهمَّ! اغفر لضَمْرةّ بنِ ثَعْلَبَةَ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ضمرہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں دو یمنی عمدہ پوشاکیں پہن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ضمرہ ! تیرا کیا خیال ہے کہ یہ کپڑے تجھے جنت میں داخل کرنے والے ہیں ؟“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! اگر آپ میرے لیے بخشش طلب کریں تو بیٹھنے سے پہلے اتار دیتا ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اے اللہ ! ضمرہ بن ثعلبہ کو بخشش دے ۔“ ( یہ دعا سنتے ہی ) اس نے جلدی سے کپڑے اتار دیے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / العلم والسنة والحديث النبوي / حدیث: 309