کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی جنت کا انکار کرنے کے مترادف ہے
حدیث نمبر: 306
- (كل أمَّتي يدخلُ الجنة إلا مَنْ أبى. قالوا: ومَنْ يأبى؟! قال: من أطاعني دخلَ الجنةَ، ومن عصاني فقدْ أبى) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میری امت ( کے سارے افراد ) جنت میں داخل ہوں گے ، مگر وہ جس نے انکار کر دیا ۔“ صحابہ نے کہا: ( بھلا ) انکار کون کرتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہو گا اور جس نے میری نافرمانی کی ، اس نے ( دوسرے الفاظ میں جنت میں جانے سے ) انکار کر دیا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 306