حدیث نمبر: 304
- " إذا حدثتكم حديثا فلا تزيدن علي وقال: أربع من أطيب الكلام وهن من القرآن لا يضرك بأيهن بدأت: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر، ثم قال: لا تسمين غلامك أفلح، ولا نجيحا، ولا رباحا، ولا يسارا (فإنك تقول: أثم هو؟ فلا يكون، فيقول: لا) ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب میں تم لوگوں کو کوئی بات بیان کروں تو ( اس کے بارے میں ) مجھ سے مزید سوال نہ کیا کرو ۔“ پھر آپ نے فرمایا : ”انتہائی اچھے ( اور عمدہ ) کلام والے چار کلمات ہیں ، ان کا ذکر قرآن مجید میں ہے ، ( ان میں سے ) جو کلمہ شروع میں ذکر کر دیا جائے اس سے تجھے کوئی نقصان نہیں ہو گا ۔ ( وہ کلمات یہ ہیں : ) «سبحان الله ، والحمد لله، ولا إله إلا الله والله اكبر» “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اپنے بچے کا نام افلح ، نجیح ، رباح اور یسار نہ رکھنا ، کیونکہ تو پوچھتا ہے کہ کیا وہ یہاں ہے ؟ لیکن وہ وہاں نہیں ہوتا ، اس لیے ( جواب دینے والا ) کہتا ہے : نہیں ۔“