حدیث نمبر: 294
- " يا أيها الناس! إن ربكم واحد وإن أباكم واحد، ألا لا فضل لعربي على عجمي ولا عجمي على عربي ولا أحمر على أسود ولا أسود على أحمر إلا بالتقوى * (إن أكرمكم عند الله أتقاكم) *، ألا هل بلغت؟ قالوا: بلى يا رسول الله! قال: فيبلغ الشاهد الغائب ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضى اللہ عنہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایام تشریق کے درمیانے دن کو خطبۃ الوداع ارشاد فرمایا اور فرمایا : ”لوگو ! تمہارا رب ایک ہے اور تمہارا باپ بھی ایک ہے، آگاہ ہو جاؤ ! کسی عربی کو کسی عجمی پر ، کسی عجمی کو کسی عربی پر ، کسی سرخ رنگ والے کو کالے رنگ والے پر اور کسی سیاہ رنگ والے کو سرخ رنگ والے پر کوئی فضیلت و برتری حاصل نہیں ، مگر تقویٰ کے ساتھ ، جیسا کہ ارشاد باری تعالىٰ ہے : ”اللہ تعالىٰ کے ہاں تم میں سے وہ شخص سب سے زیادہ معزز ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہے“ ، خبردار ! کیا میں نے ( اللہ کا پیغام ) پہنچا دیا ہے ؟ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! کیوں نہیں ۔ پھر فرمایا : ”حاضر لوگ یہ باتیں غائب لوگوں تک پہنچا دیں ۔“