کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: زمانے کو گالی دینا منع ہے
حدیث نمبر: 281
- " قال الله عز وجل: يؤذيني ابن آدم يقول: يا خيبة الدهر (وفي رواية: يسب الدهر) فلا يقولن أحدكم: يا خيبة الدهر، فإني أنا الدهر: أقلب ليله ونهاره فإذا شئت قبضتهما ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ نے فرمایا : آدم کا بیٹا مجھے تکلیف دیتا ہے ، وہ کہتا ہے : ہائے زمانے کی ناکامی و نامرادی ! اور ایک روایت میں ہے کہ وہ زمانے کو برا بھلا کہتا ہے ، تم میں سے کوئی بھی ایسے نہ کہا کرے کہ ہائے زمانے کی ناکامی ، کیونکہ میں (اللہ) زمانہ ہوں ، میں دن اور رات کو الٹ پلٹ کرتا ہوں اور جب میں چاہوں گا ان کا سلسلہ ختم کر دوں گا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 281
حدیث نمبر: 282
ـ (يقولُ اللهُ عزّ وجلّ: استقرضْتُ عبدِي فلم يُقرضْنِي، وشتمَني عبدِي وهو لا يدْري (وفي روايةٍ: ولا ينبغِي له شتْمِي) ، يقولُ: وادهْراه! وادهراه! [ثلاثاً] ، وأنا الدهرُ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میں نے اپنے بندے سے قرضے کا سوال کیا ، لیکن اس نے مجھے قرضہ نہیں دیا اور میرا بندہ مجھے لاشعوری کیفیت میں گالی دے رہا ہوتا ہے ، حالانکہ اسے یہ زیب نہیں دیتا ۔ وہ کہتا ہے : ہائے ! افسوس زمانے پر ، ہائے ! افسوس زمانے پر ، ہائے افسوس زمانے پر ، جبکہ میں (اللہ) زمانہ ہوں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 282
حدیث نمبر: 283
- " لا تسبوا الدهر، فإن الله عز وجل قال: أنا الدهر: الأيام والليالي لي أجددها وأبليها وآتي بملوك بعد ملوك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” زمانے کو برا بھلا نہ کہا: کرو ، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں زمانہ ہوں ، میں دنوں اور راتوں کی تجدید کرتا ہوں اور پھر بوسیدہ کر دیتا ہوں اور بادشاہوں کو بھی یکے بعد دیگر بدلا بدلا کر لاتا ہوں۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 283