حدیث نمبر: 280
- (لا تتَّهم الله تباركَ وتعالى في شيء قضى لك به) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے نبی ! کون سا عمل افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ پر ایمان لانا ، اس کی تصدیق کرنا اور اس کے راستے میں جہاد کرنا ۔ “ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول ! میں اس سے آسان عمل چاہتا ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ عفو و درگزر کرنا اور صبر کرنا ۔ “ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول ! میرا ارادہ تو اس سے بھی آسان عمل کا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ تیرے بارے میں جو فیصلہ کر دے اس پر ناخوش نہ ہونا ( بلکہ راضی ہو جانا ) ۔ “