حدیث نمبر: 274
- " المؤمن من أهل الإيمان بمنزلة الرأس من الجسد، يألم المؤمن لما يصيب أهل الإيمان كما يألم الرأس لما يصيب الجسد ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سہل بن سعد رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اہل ایمان کے لئے مومن کی اہمیت اس طرح ہے ، جس طرح جسم کے لئے سر کی ہوتی ہے . اہل ایمان کے مصائب سے مومن تکلیف محسوس کرتا ہے ، جیسا کہ جسم کی بیماری سے سر کو بھی تکلیف ہوتی ہے ۔“
حدیث نمبر: 275
- " المسلمون كرجل واحد إن اشتكى عينه اشتكى كله وإن اشتكى رأسه اشتكى كله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا نعمان بن بشیر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تمام مسلمان ایک فرد کی مانند ہیں. اگر ایک شخص کی آنکھ بیمار ہو تو پورا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے ، اسی طرح اگر سر میں درد ہو تو سارا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے ۔“