کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: اللہ تعالیٰ کی مغفرت کس مسلمان کے لیے ہے؟
حدیث نمبر: 271
- " من لقي الله لا يشرك به شيئا، يصلي الصلوات الخمس ويصوم رمضان غفر له. قلت: أفلا أبشرهم يا رسول الله؟ قال: دعهم يعملوا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں : میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”جو الله تعالیٰ کو اس حالت میں ملے گا کہ اس نے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو ، پانچ نمازیں پڑھی ہوں اور رمضان کے روزے رکھے ہوں ، تو وہ اسے بخش دے گا ۔“ میں نے کہا: اے الله کے رسول ! کیا میں ( یہ حدیث بیان کر کے ) لوگوں کو خوش نہ کر دوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”رہنے دو ، تاکہ وہ ( مزید ) عمل کرتے رہیں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 271