حدیث نمبر: 263
- " مثل المؤمن مثل النحلة، لا تأكل إلا طيبا، ولا تضع إلا طيبا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابورزین اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مومن کی مثال شہد کی مکھی کی طرح ہے ، جو ( زمین سے بطور خوراک ) پاکیزہ چیزیں استعمال میں لاتی ہے اور پاکیزہ پھل دیتی ہے ۔“
حدیث نمبر: 264
- " مثل المؤمن مثل النخلة، ما أخذت منها من شيء نفعك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مومن کی مثال کھجور کے درخت کی ہے کہ اس کی ہر چیز فائدہ دیتی ہے ۔“