حدیث نمبر: 261
- (لَيْسَ ذاكُمُ النِّفَاقَ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول ! آپ کے پاس ہمارے ( ایمان و اسلام ) کی کیفیت اور ہوتی ہے اور دوسروں کے پاس اور ( ہمیں تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ نفاق ہے ) ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اپنے رب اور اپنے نبی کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے ؟“ ، انہوں نے کہا: ہم جلوتوں اور خلوتوں میں ( یہ اقرار تو کرتے ہیں کہ ) اللہ ہمارا رب ہے اور آپ ہمارے نبی ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یہ تو نفاق نہیں ہے ۔“ راوی حدیث ابویعلی کی روایت میں ”اپنے نبی“ کے الفاظ ہیں ۔