حدیث نمبر: 260
- " ليس أحد أصبر على أذى سمعه من الله، إنهم ليدعون له ولدا (ويجعلون له ندا ) وإنه ليعافيهم (ويدفع عنهم) ويرزقهم (ويعطيهم) ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تکلیف والی بات سن کر سب سے زیادہ صبر کرنے والا اللہ ہے ، لوگ اس کا بیٹا ہونے کا دعوی کر دیتے ہیں اور کسی کو اس کا ہمسر بنا دیتے ہیں ، لیکن وہ ( فوراً انتقام لینے کی بجائے ) ان کو عافیت دیتا ہے ، ان کی حفاظت کرتا ہے ، انہیں رزق عطا کرتا ہے اور انہیں ( کئی نعمتیں ) عطا کرتا ہے ۔“