کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی برکتوں کا نزول
حدیث نمبر: 258
- " لو لم تكله لأكلتم منه، ولقام لكم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کھانا طلب کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جو کا آدھا وسق دیا ۔ وہ آدمی ، اس کی بیوی اور اس کا مہمان اس سے کھاتے رہے ، وہ ( اتنا بابرکت تھا کہ ختم ہی نہیں ہو رہا تھا ) ، ایک دن اس نے اس کا وزن کر دیا ، تو وہ ختم ہو گیا ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر تو اس کا وزن نہ کرتا تو تم کھاتے رہتے اور وہ تمہارے لئے باقی رہتا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 258