کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: صحابی رسول کی کرامت . . . اللہ تعالیٰ رزاق ہے
حدیث نمبر: 256
- " لو تركها لدارت أو طحنت إلى يوم القيامة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ایک آدمی کسی ضرورت کے پیش نظر جنگل کی طرف نکل گیا ، اس کی بیوی نے کہا : اے اللہ ! ہم کو رزق دے کہ ہم آٹا گوندھ کر روٹیاں پکا سکیں ۔ جب وہ آدمی واپس آیا تو کیا دیکھتا ہے کہ ٹب آٹے سے بھرا ہوا ہے ، تنور میں ( جانور کی ) پسلیوں کا بھنا ہوا گوشت موجود ہے اور چکی غلہ پیس رہی ہے ۔ اس نے کہا : یہ رزق کہاں سے آ گیا ؟ اس کی بیوی نے کہا : یہ اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ رزق ہے ، جب اس نے ارد گرد سے چکی صاف کی ( تو وہ رک گئی ) ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر وہ اسے اسی حالت پر چھوڑے رکھتا تو وہ روز قیامت تک آٹا پیستی رہتی ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 256