کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہ لانے والے یہودی اور عیسائی کا انجام
حدیث نمبر: 253
- (ما من أحد يسمع بي من هذه الأمة، ولا يهودي، ولا نصراني، فلا يؤمن بي، إلا دخل النار) .
حافظ محفوظ احمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اب اس امت کا جو فرد ، وہ یہودی ہو یا نصرانی ( یا کوئی اور ) میرے (ظہور کے) بارے میں سن کر مجھ پر ایمان نہیں لائے گا ، وہ جہنم میں داخل ہو گا ۔“ یہ حدیث سیدنا سعید بن جبیر سے روایت کی گئی ہے اور ان پر تین صورتوں میں سند کا اختلاف پایا جاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 254
- " والذي نفسي بيده لا يسمع بي رجل من هذه الأمة، ولا يهودي ولا نصراني ثم لم يؤمن بي إلا كان من أهل النار ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! جو فرد ، وہ یہودی ہو یا نصرانی ، میرے بارے میں سنے اور مجھ پر ایمان نہ لائے ، وہ جہنمی ہو گا ۔“