حدیث نمبر: 246
- " كل ذنب عسى الله أن يغفره إلا من مات مشركا أو مؤمن قتل مؤمنا متعمدا ".
حافظ محفوظ احمد
خالد بن دہقان کہتے ہیں : ہم غزوہ قسطنطنیہ کے دوران ذلقیہ مقام پر تھے ، فلسطین کے اعلیٰ و اشرف لوگوں میں سے ایک آدمی ہمارے پاس آیا ، اس کا نام ہانی بن کلثوم بن شریک کنانی تھا ، اس نے عبداللہ بن ابوزکریا کو سلام کہا اور وہ اس کے حق کو پہنچانتا تھا ، خالد نے ہمیں کہا: ہمیں عبداللہ بن زکریا نے بیان کیا ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ ام دردا رضی اللہ عنہا سے سنا وہ کہتی ہیں کہ میں نے سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر گنہگار کو بخش دے ، ماسوائے اس کے جو شرک کی حالت میں مرا یا وہ مومن جس نے کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کیا ۔“