کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: بے صبری کا انجام . . . خودکشی کا انجام
حدیث نمبر: 245
- (كانَ فيمن كان قبلكم رجلٌ به جَرحٌ فَجَزِعَ، فأخذ سِكِّيناً فحَزَّ بها يَدَهُ، فما رَقَأَ الدَمُ حتى مات، قال الله تعالى: بادَرَني عَبْدي بنفسِهِ، حَرَّمْتُ عليه الجنة) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم سے پہلے ایک آدمی تھا ، وہ زخمی ہو گیا اور زخم کو برداشت نہ کر سکا ، اس نے چھری لی اور اپنا ہاتھ کاٹ دیا ۔ خون بہتا رہا ، حتی کہ وہ مر گیا ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے کہا : میرے بندے نے اپنی جان کے معاملے میں مجھ سے سبقت لینا چاہی اس لئے میں نے اس پر جنت حرام کر دی ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 245