حدیث نمبر: 233
- " لن يلج الدرجات العلى من تكهن أو تكهن له، أو رجع من سفر تطيرا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے کہانت کی یا جس کے لیے کی گئی یا جو بدشگونی لیتے ہوئے سفر سے واپس آ گیا وہ اعلیٰ درجات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 233
حدیث نمبر: 234
- (من أتى كاهناً، فصدَّقه بما يقول؛ فقد كفر بما أنزل على محمد) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو نجومی کے پاس گیا اور اس کی بات کی تصدیق کی ، اس نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر نازل ہونے والی شریعت کے ساتھ کفر کیا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 234
حدیث نمبر: 235
- " ليس منا من تطير أو تطير له، أو تكهن أو تكهن له، أو سحر أو سحر له ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کے بازو میں پیتل کا چھلہ دیکھا اور پوچھا: یہ کیا ہے ؟ اس نے کہا: یہ کمزوری کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے کہا: اگر اس چھلے کو پہنے ہوئے تجھے موت آ گئی تو تجھے اسی کے سپرد کر دیا جائے گا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے برا شگون لیا یا اس کے لیے برا شگون لیا گیا یا جس نے کہانت کی یا اس کے لیے کہانت کی گئی یا جس نے جادو کیا یا جس کے لیے جادو کیا گیا ، وہ ہم میں سے نہیں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 235
حدیث نمبر: 236
- " ليس منا من سحر (أو سحر له) أو تكهن أو تكهن له أو تطير أو تطير له ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے خود جادو کیا یا اس کے لیے جادو کیا گیا ، یا جس نے کہانت کی یا اس کے لیے کہانت کی گئی یا جس نے بدفال لی یا جس کے لیے بدفال لی گئی وہ ہم میں سے نہیں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 236