کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: کوئی بیماری متعدی نہیں ہے «صفر» اور «غول» کی حقیقت
حدیث نمبر: 222
- " لا عدوى ولا صفر ولا هامة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سائب بن یزید بن اخت نمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی بیماری متعدی نہیں ہے ، نہ ہی صفر کچھ ہے اور نہ الو ( وغیرہ کی نفع و نقصان میں کوئی حقیقت ہے ) ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 222
حدیث نمبر: 223
- " لا عدوى ولا طيرة وأحب الفأل الصالح ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی بیماری متعدی نہیں ، نہ فال بد کوئی چیز ہے ، البتہ مجھے نیک فال پسند ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 223
حدیث نمبر: 224
- " لا عدوى ولا طيرة وإنما الشؤم في ثلاثة: المرأة والفرس والدار ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی بیماری متعدی نہیں ہے ، نہ فال بد کوئی چیز ہے اور تین چیزوں میں بدشگونی ( یا نحوست ) ہوتی ہے : بیوی ، گھوڑا اور گھر ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 224
حدیث نمبر: 225
- " لا عدوى ولا طيرة والعين حق ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی بیماری متعدی نہیں ، نہ برے شگون کی کوئی حقیقت ہے اور نظر لگنا حق ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 225
حدیث نمبر: 226
- " لا عدوى ولا طيرة ولا صفر ولا هامة، فقال أعرابي: ما بال الإبل تكون في الرمل كأنها الظباء فيخالطها بعير أجرب فيجربها؟ قال: فمن أعدى الأول؟ ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیماری متعدی نہیں اور نہ ہی بدشگونی ہے اور صفر کا مہینہ منحوس ہے نہ ہی الو ( کی کوئی حقیقت ہے ) ۔ “ ایک بدو نے کہا: تو پھر ایک اونٹ جب ریت میں ہرن کی طرح چل رہا ہوتا ہے ( یعنی صحت مند ہوتا ہے ) ، لیکن جب خارشی اونٹ اس سے خلط ملظ ہوتا ہے تو اسے بھی خارش لگ جاتی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( اچھا یہ بتلاؤ کہ ) پہلے اونٹ کو خارش کس نے لگائی ؟ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 226
حدیث نمبر: 227
- " لا عدوى ولا طيرة ولا غول ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی بیماری متعدی نہیں ، نہ فال بد کی کوئی حقیقت ہے اور نہ کوئی غول ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 227
حدیث نمبر: 228
- " لا عدوى ولا طيرة ولا هام إن تكن الطيرة في شيء ففي الفرس والمرأة والدار ، وإذا سمعتم بالطاعون بأرض فلا تهبطوا، وإذا كان بأرض وأنتم بها فلا تفروا منه ".
حافظ محفوظ احمد
سعید بن مسیب کہتے ہیں : میں نے سیدنا سعد بن ابووقاص رضی اللہ عنہ سے بدشگونی کے بارے میں پوچھا: انہوں نے مجھے جھڑک دیا اور کہا: تجھے یہ کس نے بیان کیا ؟ میں نے ناپسند کیا کہ بیان کرنے والے کا نام بتاؤں ۔ پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہ کوئی بیماری متعدی ہے ، نہ کوئی بدفال ہے اور نہ الو کا بولنا کوئی اثر رکھتا ہے ، اگر بدشگونی ہوتی تو گھوڑے ، بیوی اور گھر میں ہوتی ۔ جب تم سنو کہ فلاں علاقے میں طاعون کی بیماری پھیل گئی ہے تو وہاں نہ جاؤ اور اگر تم اسی علاقہ میں ہو تو وہاں سے مت نکلو ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 228
حدیث نمبر: 229
- " لا عدوى ولا طيرة ولا هامة ولا صفر وفر من المجذوم كما تفر من الأسد ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہ کوئی بیماری متعدی ہے ، نہ کوئی فال بد ہے ، نہ الو کے بولنے کا اثر ہے اور نہ کوئی صفر ہے اور کوڑھی سے اس طرح بھاگ جس طرح شیر ( سے بچنے کے لیے ) بھاگتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 229
حدیث نمبر: 230
- " لا عدوى ولا طيرة ويعجبني الفأل الصالح، الكلمة الحسنة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی بیماری متعدی نہیں اور نہ کوئی بدفال کی حقیقت ہے ، البتہ مجھے نیک فال یعنی ( حوصلہ دلانے والی ) اچھی بات پسند ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 230
حدیث نمبر: 231
- " لا عدوى ولا هامة ولا صفر، واتقوا المجذوم كما يتقى الأسد ".
حافظ محفوظ احمد
ابوزناد کہتے ہیں : مجھے صحابہ کرام کے پسندیدہ ، قناعت پسند بیٹوں ، جو اعلیٰ و اولی لوگ تھے ، نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہ کوئی بیماری متعدی ہے ، نہ الو کے بولنے کا کوئی اثر ہے ، نہ کوئی صفر ہے اور کوڑھی سے ایسے بچو جیسے شیر سے بچا جاتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 231
حدیث نمبر: 232
- " لا يورد الممرض على المصح ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مریض کو صحت مند پر پیش نہ کیا جائے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 232