کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: اچھا شگون لینا
حدیث نمبر: 211
- " الطير تجري بقدر. وكان يعجبه الفأل الحسن ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور کہا : امی جان ! مجھے کوئی حدیث بیان کیجئے، جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو ۔ انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پرندہ (کسی کی قسمتوں کے فیصلے نہیں کرتا بلکہ) اپنی تقدیر کے مطابق اڑتا ہے ۔ “ اور آپ کو اچھی فال پسند تھی ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 211
حدیث نمبر: 212
- " كان لا يتطير من شيء وكان إذا بعث عاملا سأل عن اسمه، فإذا أعجبه اسمه فرح به ورؤي بشر ذلك في وجهه وإن كره اسمه رؤي كراهية ذلك في وجهه، وإذا دخل قرية سأل عن اسمها، فإن أعجبه اسمها، فرح بها ورؤي بشر ذلك في وجهه وإن كره اسمها رؤي كراهية ذلك في وجهه ".
حافظ محفوظ احمد
عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہما اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی چیز سے بدشگونی اور بری فال نہیں لیتے تھے ، لیکن جب کسی کو عامل بنا کر کہیں بھیجنے کا ارادہ کرتے تو اس کا نام پوچھتے ۔ اگر اس کا نام پسند آ جاتا تو اس کے ساتھ خوش ہو جاتے اور خوشی کے آثار آپ کے چہرے میں نظر آتے اور اگر اس کا نام آپ کو ناپسند ہوتا تو ( کراہت کے علامتیں ) چہرے میں دکھائی دیتیں ۔ اسی طرح جب کسی گاؤں میں داخل ہوتے تو اس کا نام پوچھتے ، اگر اس کا پسندیدہ نام ہوتا تو آپ خوش ہو جاتے اور خندہ روئی کے آثار نظر آنے لگتے اور اگر ناپسندیدہ نام ہوتا تو چہرے پر ناپسندیدگی کی نشانیاں دکھائی دیتی تھیں ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 212
حدیث نمبر: 213
- " لا عدوى ولا طيرة وأحب الفأل الصالح ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی بیماری متعدی نہیں ، نہ فال بد کوئی چیز ہے ، البتہ مجھے نیک فال پسند ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 213
حدیث نمبر: 214
- " كان يتفاءل ولا يتطير ويعجبه الاسم الحسن ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اچھا شگون لیتے تھے نہ بری فال ، البتہ اچھا نام آپ کو پسند تھا ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 214