حدیث نمبر: 208
ـ (يقولُ اللهُ عزّ وجلّ: استقرضْتُ عبدِي فلم يُقرضْنِي، وشتمَني عبدِي وهو لا يدْري (وفي روايةٍ: ولا ينبغِي له شتْمِي) ، يقولُ: وادهْراه! وادهراه! [ثلاثاً] ، وأنا الدهرُ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں نے اپنے بندے سے قرضے کا سوال کیا ، لیکن اس نے مجھے قرضہ نہیں دیا اور میرا بندہ مجھے لاشعوری کیفیت میں گالی دے رہا ہوتا ہے ، حالانکہ اسے یہ زیب نہیں دیتا ۔ وہ کہتا ہے : ہائے ! افسوس زمانے پر ، ہائے ! افسوس زمانے پر ، ہائے ! افسوس زمانے پر ، جبکہ میں ( اللہ ) زمانہ ہوں ۔ ”