حدیث نمبر: 206
- " ضحك ربنا عز وجل من قنوط عباده، وقرب غيره، فقال أبو رزين: أويضحك الرب عز وجل؟ قال: نعم. فقال: لن نعدم من رب يضحك خيرا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابورزین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہمارا رب بندوں کی ناامیدی اور اپنی طرف سے حالات کے تبدیل ہونے کے قریب ہونے پر ہنستا ہے ۔“ سیدنا ابورزین نے کہا : کیا اللہ تعالیٰ بھی ہنستے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جی ہاں ۔“ پھر فرمایا : ”جو رب ہنستا ہو ، ہم اس کے ہاں خیر و بھلائی کو مفقود نہیں پا سکتے ۔“ اور ایک روایت میں ہے : ”اور اللہ تعالیٰ کو بارش والے دن کا علم ہوتا ہے ، وہ تم پر جھانکتا ہے ، اس حال میں کہ تم پریشان حال ، ( ناامید ) اور ڈرنے والے ہوتے ہو ، پس وہ ہنسنے لگتا ہے ، تحقیق وہ جانتا ہے تمہارے ( تنگ ) حالات کا ( خوشحالی میں ) تبدیل ہونا قریب ہے ۔“