کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: کیا تعویذ لٹکانا شرک ہے؟
حدیث نمبر: 155
- " إن الرقى والتمائم والتولة شرك ".
حافظ محفوظ احمد
قیس بن سکن اسدی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی بیوی کے پاس گئے اور دیکھا کہ ان کی بیوی نے خسرہ بیماری کی وجہ سے تعویذ لٹکا رکھا تھا۔ انھوں نے اسے بڑی سختی سے کاٹ دیا اور کہا: عبداللہ کی آل و اولاد شرک سے غنی ہے۔ پھر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک جھاڑ پھونک، تعویذات اور حُب کے اعمال سب شرک ہیں۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 155