حدیث نمبر: 91
- " إذا سرتك حسنتك وساءتك سيئتك، فأنت مؤمن ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! ایمان کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تجھے تیری نیکی خوش کرے اور برائی ناگوار گزرے تو تو مومن ہے ۔ “ اس نے کہا : ” اے اللہ کے رسول ! گناہ کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب کوئی چیز تیرے دل میں کھٹکنے لگے تو اسے ( گناہ سمجھ کر ) چھوڑ دے ۔ “