کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: نیکی یا برائی کا پتہ کیسے چلتا ہے؟
حدیث نمبر: 90
- " إذا سمعت جيرانك يقولون أحسنت، فقد أحسنت، وإذا سمعتهم يقولون: قد أسأت، فقد أسأت ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا : اے اللہ کے رسول ! جب میں نیکی کروں تو مجھے کیسے معلوم ہو گا کہ میں نے نیکی کی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تو اپنے پڑوسیوں کو یوں کہتا سنے کہ تو نے نیکی کی ہے ، تو تو نے نیکی کی ہو گی اور جب ان کو یوں کہتا سنے کہ تو نے برائی کی ہے تو تو نے برائی کی ہو گی ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 90