حدیث نمبر: 62
- " إياكم والغلو في الدين، فإنما هلك من كان قبلكم بالغلو في الدين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حج کے موقع پر ) مجھے گھاٹی والی صبح کو فرمایا تھا ، اس حال میں کہ آپ اپنی سواری پر کھڑے تھے : ”ادھر آؤ ( کنکریاں ) اٹھا کر لاؤ ۔“ سو میں بیچ کی دو انگلیوں میں رکھ کر پھینکی جانے والی کنکریوں کے حجم کی کنکریاں اٹھا کر لایا ، آپ نے ان کو اپنے ہاتھ میں رکھا اور دو دفعہ فرمایا : ”ان جتنی کنکریاں ہوں ۔“ پھر آپ نے اپنا ہاتھ بلند کیا ۔ راوی حدیث یحییٰ نے ہاتھ سے اشارہ کر کے بات سمجھائی ۔ اور فرمایا : ”دین میں غلو کرنے سے بچو ، تم سے پہلے والے لوگ دین میں غلو کر نے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ۔“