کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: آزمائشیں اس امت کا مقدر ہیں
حدیث نمبر: 58
- " أحصوا لي كل من تلفظ بالإسلام ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اسلام قبول کرنے والے تمام افراد کو شمار کرو ۔“ ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آیا آپ ہمارے بارے میں خوفزدہ ہیں، حالانکہ ہماری تعداد چھ سو سے سات سو تک ہے ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم ( حقیقت حال کا ) علم نہیں رکھتے ، شائد تم آزمائشوں میں پڑ جاؤ ۔“ راوی کہتے ہیں : پھر ہمیں اس قدر آزمایا گیا کہ ہم میں سے ایک آدمی کو مخفی نماز پڑھنا پڑتی تھی، ( یعنی وہ بعض وجوہات کی بنا پر اعلانیہ نماز نہیں پڑھ سکتا تھا )
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الايمان والتوحيد والدين والقدر / حدیث: 58