کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: کفر کی حالت میں مرنے والے کافروں کے نیک اعمال رائیگاں ہو جاتے ہیں
حدیث نمبر: 42
- " إن أبي وأباك في النار ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، حصین، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: ایک آدمی صلہ رحمی اور مہمانوں کی میزبانی تو کرتا تھا، لیکن وہ آپ سے پہلے فوت ہو گیا، ( اب اس کی ان نیکیوں کا کیا بنے گا ) ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” میرا باپ اور تیرا باپ دونوں جہنمی ہیں۔ “ ابھی تک بیس دن نہیں گزرے تھے کہ وہ شرک کی حالت میں مر گیا۔