حدیث نمبر: Q2447-2
لِقَوْلِهِ جَلَّ ذِكْرُهُ : لا يُحِبُّ اللَّهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلا مَنْ ظُلِمَ وَكَانَ اللَّهُ سَمِيعًا عَلِيمًا سورة النساء آية 148 وَالَّذِينَ إِذَا أَصَابَهُمُ الْبَغْيُ هُمْ يَنْتَصِرُونَ سورة الشورى آية 39 ، قَالَ إِبْرَاهِيمُ : كَانُوا يَكْرَهُونَ أَنْ يُسْتَذَلُّوا ، فَإِذَا قَدَرُوا عَفَوْا .
مولانا داود راز
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ «لا يحب الله الجهر بالسوء من القول إلا من ظلم وكان الله سميعا عليما» ” اللہ تعالیٰ بری بات کے اعلان کو پسند نہیں کرتا ۔ سوا اس کے جس پر ظلم کیا گیا ہو ، اور اللہ تعالیٰ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔ “ ( اور اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ ) «والذين إذا أصابهم البغى هم ينتصرون» ” اور وہ لوگ کہ جن پر ظلم ہوتا ہے تو وہ اس کا بدلہ لے لیتے ہیں ۔ “ ابراہیم نے کہا کہ سلف ذلیل ہونا پسند نہیں کرتے تھے ، لیکن جب انہیں ( ظالم پر ) قابو حاصل ہو جاتا تو اسے معاف کر دیا کرتے تھے ۔